دکھی انسانیت کی خدمت کرکے دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں،راجہ حیدرعباس

ہفتہ 17 جنوری 2009 13:20

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔17جنوری 2009 ء) کشمیریوتھ کونسل کے مرکزی چیئرمین راجہ حیدر عباس نے کہاہے کہ یورپ نے فلاحی معاشرے کا تصور قرآن پاک سے اخذ کیا ہے ہمیں بھی اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے اللہ تعالی کی اورخوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ یہ ہے کہ ہم معاشرے کے پسے ہوئے افراد کی مدد کریں اس سے حقیقی سکون میسر آئے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اللہ تعالی کی خوشنودی اور حصول ثواب کیلئے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہیے دکھی انسانیت کی خدمت کرکے ہی ہم دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یورپ نے قرآن پاک سے رہنمائی لیتے ہوئے اپنے ملکوں میں ایک اچھے اورفلاحی معاشرے کی بنیاد رکھی جس کی وجہ سے یہ ملک آج ترقی یافتہ ہیں وہاں پر سب لوگوں کو برابر حقوق حاصل ہیں راجہ حیدر عباس نے کہا کہ ہم کو اپنے معاشرے کو فلاح وبہبودکیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :