محکمہ صحت میں آئندہ بجٹ میں 7ہزار نئی آسامیاں تخلیق کی جا رہی ہیں‘سردار قمرالزمان خان، آزاد خطے کے متاثرہ اضلاع میں عالمی معیار کی سڑکیں اور دیگر ادارے تعمیر کریں گے‘وفود اور صحافیوں سے گفتگو

پیر 4 مئی 2009 13:06

باغ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔04 مئی 2009 ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے ناء: صدر و وزیر صحت سردار قمرالزمان نے کہا کہ آزاد خطے کے متاثرہ اضلاع میں عالمی معیار کی سڑکیں اور دیگر ادارے تعمیر کریں گے-عوامی خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں آتے ہیں پیپلزپارٹی اقتدار کیلئے نہیں عوامی خدمت کے ساتھ ملکی استحکام کیلئے کوشاں ہے- ماضی کا فرسودہ نظام اکھاڑ پھینک دیا- جو باقی رہتا ہے اس کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ادھورا نہیں چھوڑیں گے- سردارعتیق کو کرپشن لے ڈوبی- اسرائیل کو تسلیم کرنے والے کشمیر کا بھی سودا کررہے تھے سابقہ دور حکومت میں ریکارڈ کرپشن ہوئی-کوئی شخص احتساب سے نہیں بچ سکتا- اب کوئی ضیاء مشرف پیدا نہیں ہو گا جو اقتدار میں لاسکے -مسلم کانفرنس کو جمہوریت راس نہیں آتی-آزاد خطے میں ترقی کا پہیہ چل پڑا ہے تمام وسائل بروئے کار لا کر عوامی فلاح وبہبود پر خرچ کریں گے-کام سے معیار پر کوئی سمجھوتہ ہو گا نہ تاخیر برداشت کریں گے -ان خیالات کا اظہار وزیرصحت سردار قمرالزمان نے بیرپانی‘سندھ گلی میں عوامی وفد اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ عوام ذاتی زمینوں کو قابل کاشت بنائیں کافی مقدار میں ہم گندم مکئی اور دیگر فصلیں اگاہ سکتے ہیں لیکن عوام کو اپنی زمینوں کو منافع بخش بنانے کیلئے محنت کرنا ہو گی حکومت وسائل مہیا کرے گی-انہوں نے کہا کہ ریلوے لائن نہیں بچھا سکتے زیادہ جعلی ہوائی اعلانات سے بہتر ہے حقیقی بنیادوں پر کام کریں محترمہ بے نظیر بھٹو نے قوم کیلئے شہادت پائی- پیپلزپارٹی ایثار پیشہ لوگوں کی جماعت ہے عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کریں گے- عوام مسائل کی نشاندہی کریں حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے عوام کو صحت کی سہولیات مہیا کرنا حکومت کا کام ہے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑوں گا- عوام کو ریلیف پہنجانا ہم سب کا کام ہے اس کی خاطر فرسودہ نظام وروایات کو بدل ڈالا- انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے عوام کی بہتری اور فلاح وبہبود کیلئے جامع منصوبہ بند کرلی ہے آئندہ مالی سالہ کے بجٹ میں ان منصوبوں کیلئے فنڈز رکھے گئے ہیں جس سے یہاں پر ترقی کا دور دورہ ہو گا بے روزگاری میں کمی آئے گی صرف محکمہ صحت میں آئندہ بجٹ میں 7ہزار نئی آسامیاں تخلیق کی جا رہی ہیں جن سے آزاد کشمیر بھر میں محکمہ صحت کے جملہ ڈسپنسریاں‘رورل ہیلتھ سنٹر اور ہسپتالوں میں نرسنگ سٹاف اور معاون سٹاف مہیا کیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :