کراچی: ٹارگٹ کلنگ کی واردات دو افراد جاں بحق

پیر 29 جون 2009 15:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون ۔2009ء) الفلاح پولیس کے مطابق البدر سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے مہران کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار عبداللہ صدیقی اور اس کا ڈرائیور قلندر موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کےمطابق واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس کا کہناہے کہ واردات ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے ۔ دونوں مقتولین کی لاشیں جناح اسپتال پہنچا کر تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :