عامر خان شاہ رخ خان پر بازی لے گئے

جمعہ 23 جولائی 2010 10:53

ممبئی: بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جانے جانے والے اداکار عامر خان ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان پر بازی لے گئے۔ فلم بومبے ویلویٹ میں شاہ رخ کی جگہ بطور ہیرو کام کرنے کے بعد اب عامر خان ودھو ونود چوپڑہ کی فلم، فراری کی سواری میں شاہ رخ خان کی جگہ کاسٹ کر لئیے گئے ہیں، فلم میں ونود چوپڑہ کو ایک ایسے اداکار کی ضرورت تھی جو ایک نو سالہ بچے کا باپ ہے۔

(جاری ہے)

اس رول کے لئیے ان کے ذہن میں عامر اور شاہ رخ تھے لیکن انھوں نے اس کا فیصلہ کرنے کے لئیے کہ کس اداکار کو اس رول کے لئیے لیا جائے باندرہ سے جوہو تک ایک سروے کیا جس میں عامر خان کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔ یہی نہیں بلکہ اداکار شرمن جوشی نے بھی سروے میں شاہ رخ خان سے زیادہ ووٹ حاصل کئیے۔

متعلقہ عنوان :