محکمہ صحت عامہ کی سرکاری ہسپتالوں میں پرچی فیس میں اضافہ عوام کے ساتھ بڑی زیادتی ہے‘ چوہدری خلیل بدلی

بدھ 28 نومبر 2012 15:03

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 28نومبر 2012ء)مشہور سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری خلیل احمد بدلی نے کہاہے کہ محکمہ صحت عامہ کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں پرچی فیس میں اضافہ عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے اس وقت سرکاری ہسپتالوں میں زیادہ تر غریب عوام علاج معالجہ کرواتے ہیں کیونکہ امیر آدمی پرائیویٹ ہسپتالوں میں یاانگلینڈ میں جاکر علاج کراتے ہیں اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اس اضافے کو فوراً واپس لیے تاکہ غریب عوام سستے علاج معالجہ کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ میرپور میں ایک ہی سرکاری ہسپتال ہے جس میں ہر ٹیسٹ پر اور ڈاکٹر سے معائنہ کرانے پر پرچی فیسیوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جو کہ میرپور کے شہریوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے غریب نادار مریضوں کو پہلے ہی ادویات ہسپتال سے نہیں ملتی تھیں اوپر سے پرچی فیسیوں میں اضافہ کر کے زیادتی کی گئی ہے ان فیسیوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہریوں کے بنیادی مسائل کی طرف ادارہ جات کو توجہ مبذول کراتے ہیں ان مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات بھی ہونے چاہیے۔ چوہدری خلیل احمد بدلی نے وزیر صحت عامہ سردار قمر الزمان ،ڈی جی صحت عامہ ،چیف سیکرٹری ،وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ،صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ سرکاری ہسپتالوں میں پرچی فیس اور دیگر ٹیسٹ فیس میں اضافہ کو ختم کریں تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لیں سکیں ۔