شیخ اظہر کی زیر صدارت بے نظیر بھٹو بلڈ ڈونرز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام

منگل 1 جنوری 2013 16:46

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) بے نظیر بھٹو بلڈ ڈونرز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس پیپلز سیکرٹریٹ سٹی مظفر آباد میں ہوا ‘ جس کی صدارت چیئرمین بی بی ڈی او مظفر آباد آزاد کشمیر شیخ اظہر نے کی۔ اس اجلاس میں پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے علاوہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے اراکین اور ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بی بی ڈی او نے آرگنائزیشن کے قیام اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو بریفنگ دی اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا ۔ آرگنائزیشن کے قیام او رخصوصاً عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کام کرنے پر میڈیا اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے چیئرمین بی بی ڈی او کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی امید ظاہرکی کہ وہ آئندہ بھی اس قسم کی فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور گرم جوشی سے شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرگنائزیشن کے ممبران نذیر انجم ‘ سردار نصیر حیدری ‘ صلاح الدین حمید قریشی اور دیگر نے بھی آرگنائزیشن کے قیام اور تھیلیسمیا کے بچوں کو زیادہ سے زیادہ خون کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عوام خصوصاً نوجوان طبقہ سے پر زور اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے خون کے عطیات دے کر انسانی زندگی کو بچانے اور تھیلیسمیا کے خلاف جنگ او راسے ختم کرنے میں اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کریں۔