نیلم کی یونین کونسل دودھنیال صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم،42دیہاتوں پر مشتمل یونین کونسل میں ایمبولنس کی سہولت میسر نہیں،انسانی جانیں کٹھارہ او رمہنگی جیپوں میں رلنے لگیں

اتوار 20 جنوری 2013 18:47

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20جنوری۔2013ء)42دیہاتوں اور لاکھوں نفوس پرمشتمل آبادی کے حامل نیلم کی یونین کونسل دودھنیال صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ، مریضوں، خواتین ، کودیگر ہسپتالوں میں شفٹ کرنے کے لیے ایمبولینس کی کوئی سہولت نہیں،انسانی جانیں کٹھارہ او رمہنگی جیپوں میں رلنے لگیںDHO نیلم کی غفلت کے باعث 6 سال قبل غائب ہونے والی ایمبولینس بھی دودھنیال کی عوام کونہ مل سکی ، اور نہ ہی 1980ء کی آبادی کے تناسب میں اضافہ کے باوجود ادویاتی کوٹہ میں اضافہ نہ ہوسکا، عوام مہنگی اور جعلی ادویات خریدنے پرمجبور ہے،ڈرگ انسپکٹر DHO نیلم کی ملی بھگت سے مکمل چھٹی پررہنے لگا، نیلم میں جعلی ادویات کی بھرمار ، وزیر صحت جعلی ادویات اور دودھنیال ایمبولینس کی گمشدگی کانوٹس لیں، عوام علاقہ نیلم ، تفصیلات کے مطابق صدیوں سے پسما ندہ علاقے عوامی اور جمہوری حکومت کی نظر بھی دو رنیلم کامرکزی یونین کونسل دودھنیال کی ہزاروں نفوس پرمشتمل آبادی صحت کی بنیادی سہولت سے محروم مریضوں کومہنگی اور کٹھارہ جیپوں کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیاجانے لگا، کوئی پرسان حال نہیں، اور مہنگائی کے اس دور میں عوام جعلی ادویات کے نام پرلٹنے لگی ، عوام علاقہ نیلم نے وزیر صحت سردار قمرالزمان سے مطالبہ کیاہے کہ نیلم میں صحت کے حکام کی ملی بھگت ، غفلت کے باعث پیداہونے والی بے ضابطگیوں کانوٹس لیاجائے ۔

(جاری ہے)

اور دودھنیال بی ایچ یو میں ایمبولینس کی واپسی یقینی بنائی جائے ۔