بنیادی مرکز صحت میر پورا نیلم میں تعینات میڈیکل آفیسر چار سال سے محکمہ ایم ڈی ایس جھمبر تعینات ہے ‘ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ‘نیلم میں میڈیکل آفیسر کو فوری طور پر حاضر کیا جائے، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع نیلم ظاہر علی نقوی کا بیان

منگل 12 مارچ 2013 14:32

نیلم جورا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12مارچ 2013ء)سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع نیلم ظاہر علی نقوی نے کہا ہے کہ بنیادی مرکز صحت میر پورا ضلع نیلم میں میڈیکل آفیسر کو فوری طور پر حاضر کیا جائے ‘عرصہ چار سال سے بنیادی مرکز صحت میر پورا کامیڈیکل آفیسر آن ڈیوٹی ہے مگر محکمہ صحت کی ملی بھگت سے آفیسر آن ڈیوٹی ایم ڈی ایس جھمبر تعینات ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پوری یونین کونسل باڑیاں کے مریضوں کو بیس کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے جمبر یا کنڈلشاہی جانا پڑتا ہے جو کہ عوام علاقہ یونین کونسل باڑیاں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے آزاد کشمیر گورنمنٹ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے واضع نوٹیفکیشن کے مطابق آن ڈیوٹی سسٹم ختم کر دیا گیا ہے جبکہ محکمہ صحت عامہ میں اس پر عمل درآمد نہیں کیا جو کے حکومتی نوٹیفکیشن کی کھلی خلاف ورزی ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر چیف سکریٹری آزاد کشمیر و سکریٹری صحت عامہ متعلقہ میڈیکل آفیسر کو فوری طور پر BHUمیر پورہ میں حاضر ہونے کے احکامات صادر فرمائے جائیں متعلقہ آفیسر کو حاضر نہ کیا گیا تو راست اقدام پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر زمہ داری حکومت اور محکمہ صحت پر ہوگی۔