آزادکشمیر کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے عالمی معیار کا نظام تعلیم تشکیل دینا ہو گا،قومیں تعلیمی اداروں میں تیار ہوتی ہیں،معیاری تعلیم پر توجہ دینا ہو گی،اگر تعلیمی اداروں میں بہترین ماحول،تدریسی ضروریات اور فرض شناس اساتذہ موجود ہوں تو طالبعلم گھر سے زیادہ تعلیمی ادارے میں رہنا پسند کرتا ہے،ماڈل سائنس کالج معیاری تعلیمی فروغ کا ریاست میں اہم ادارہ ہے اس کی بہتری اور ضروریات پورا کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن آزادکشمیر محمود خان،پرنسپل کالج پروفیسر افسر خان یوسفزئی،کوثر پروین،میڈم فہمیدہ،انجم بخاری،ماہ رخ عالم،فخر عباس،زارا شفیق سمیت دیگر مقررین کاتقریب سے خطاب

اتوار 24 مارچ 2013 18:21

مظفرآباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ ۔ 2013ء) سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن آزادکشمیر محمود خان،پرنسپل کالج پروفیسر افسر خان یوسفزئی،کوثر پروین،میڈم فہمیدہ،انجم بخاری،ماہ رخ عالم،فخر عباس،زارا شفیق سمیت دیگر مقررین نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے عالمی معیار کا نظام تعلیم تشکیل دینا ہو گا،قومیں تعلیمی اداروں میں تیار ہوتی ہیں،معیاری تعلیم پر توجہ دینا ہو گی،اگر تعلیمی اداروں میں بہترین ماحول،تدریسی ضروریات اور فرض شناس اساتذہ موجود ہوں تو طالبعلم گھر سے زیادہ تعلیمی ادارے میں رہنا پسند کرتا ہے،ماڈل سائنس کالج معیاری تعلیمی فروغ کا ریاست میں اہم ادارہ ہے اس کی بہتری اور ضروریات پورا کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن آزادکشمیر محمود خان،پرنسپل کالج پروفیسر افسر خان یوسفزئی،کوثر پروین،میڈم فہمیدہ،انجم بخاری،ماہ رخ عالم،فخر عباس،زارا شفیق سمیت دیگر مقررین نے گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد میں یوم پاکستان اور سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں سیکرٹری ٹیوٹا زاہد عباسی،سیکرٹری بہبود آبادی فاروق اعوان،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر قاضی محمد ابراہیم،ڈاکٹر وقار حیدر،عبدالغنی خٹک،شیخ مقصود احمد سٹی صدر مسلم کانفرنس،شبیر ترمذی صدر معلم علی اکبر اعوان ہائی سکول،خواجہ محمد سعید ماہر تعلیم سمیت والدین،ماہرین تعلیم اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب میں بہترین کارکردگی پر صوم مقصود،عمر فاروق،نقش حیدر،ابراہیم بن محمود،طیبہ ظہور،محسن منظور سمیت دیگر طلباہ و طالبات کو قائد اعظم گولڈ میڈل جبکہ پروفیسرز،طلبہ و طالبات اور کالج سٹاف کو شاندار کارکردگی اور خدمات پر تعریفی اسناد بھی دی گئیں،تقریب میں طلبا و طالبات نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ نظریات وہ قوت ہوتے ہیں جو قوموں کو جنم دیتے ہیں،پاکستان وہ واحد ملک ہے جو نظریہ اور عقیدہ پر قائم ہوا،قوم پر دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کردار و عمل سے دنیا میں نام روشن کریں،مقررین نے کہا کہ ماڈل سائنس کالج اپنے قیام سے لیکر آج تک وکٹری سٹینڈ پر کھڑا ہے،فارغ التحصیل طلبہ و طالبات قومی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جس پر ادارہ کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے،ادارہ کے ہونہار طالبعلم طلحہ شبیر نے ورلڈ کوئز جیتا جو کہ نہ صرف کالج،آزادکشمیر بلکہ پورے پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔

متعلقہ عنوان :