آزاد جموں وکشمیر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن نے خواتین کے زیر التواء ترقیابی معاملات کو یکسو کرتے ہوئے فوری سلیکشن بورڈ کا مطالبہ کر دیا

اتوار 5 مئی 2013 16:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) آزاد جموں وکشمیر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن نے خواتین کے سالہا سال سے زیر التواء ترقیابی معاملات کو یکسو کرتے ہوئے فوری سلیکشن بورڈ کا مطالبہ کر دیا ،وزیراعظم ،وزیر تعلیم ،چیف سیکرٹری اور سیکرٹری تعلیم فوری سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب کر کے خواتین کو ان کا جائزحق دیں ،ان خیالات کا اظہار صدارتی امیدوار سید آزاد گردیزی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مختلف مقامات پر اساتذہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سید آزاد گردیزی نے کہا کہ خواتین کو ماضی میں ہمیشہ نظر انداز کیا گیا مگر اب کی بار خواتین کے حقوق پر کوئی ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا ۔

(جاری ہے)

خواتین کو ساتھ لیکر چلیں گے اور ان کے جائز حقوق کا ہر جگہ پر دفاع کریں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ ماسٹرز اور ماہرمضامین کے حل طلب مسائل کو منتخب ہونے کے بعد پہلی فرصت میں حل کیا جائے گا۔