تحریک انصاف کے لاہور اور کراچی میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے ،الیکشن کمیشن سے لاہور سے این اے 125 اور 122 ،کراچی کے تمام حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ

اتوار 12 مئی 2013 20:59

تحریک انصاف کے لاہور اور کراچی میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں کیخلاف ..
{#EVENT_IMAGE_1#}لاہور، کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12مئی۔2013ء) تحریک انصاف نے لاہور اور کراچی میں قومی اسمبلی کے متعدد حلقوں میں مبینہ دھاندلیوں کیخلاف اتوار کو احتجاجی مظاہرے کرکے الیکشن کمیشن سے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 125 اور این اے 122 جبکہ کراچی سے این اے 250 سمیت ان تمام حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا جہاں پر دھاندلیوں کی شکایات کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں نے لاہور ڈیفنس کے معروف چوک میں این اے 125 اور این اے 122 میں مبینہ دھاندلیوں کیخلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر (ن) لیگ کے کارکن بھی بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور کئی مواقع پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں میں تصادم کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا۔ کراچی میں تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں نے تین تلوار چوک میں مظاہرہ کرکے این اے 250 سمیت کراچی کے ان تمام حلقوں میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کیا جہاں پر مبینہ طور پر ایم کیو ایم نے دھاندلیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے الیکشن کمیشن کی طرف سے عملی اقدامات کے اعلان تک اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔