ملک بھر کے عوام نے بجٹ کو مسترد کردیا ہے ‘ اس بجٹ سے مہنگائی کا ایسا طوفان آئے گا جو عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دے گا‘ اسحاق ڈار مجھے بھی خزانہ خالی ہونے کا بہانہ کرکے ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا مشورہ دیتے رہے‘ پیپلز پارٹی فرینڈلی نہیں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی‘ پیپلز پارٹی اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں سے سبق حاصل کرے گی‘ ہماری حکومت نے اپنے 85 فیصد اہداف حاصل کئے‘ میری برطرفی کا عدالتی فیصلہ درست نہ ہونے کے باوجود جمہوریت کی بقاء کیلئے عدالتی فیصلہ قبول کیا‘ مجھے امید ہے کہ میرا بڑا جلد ہی بازیاب ہوجائے گا،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اپنے بیٹے کے مقتول سکیورٹی گارڈ کے ورثاء سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعہ 14 جون 2013 16:22
(جاری ہے)
گیلانی نے کہا کہ اسحاق ڈار جو کہ میری کابینہ میں پہلے وزیر خزانہ تھے یہ مجھے بھی خزانہ خالی ہونے کا بہانہ بنا کر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا مشورہ دیا کرتے تھے لیکن میں نے ان کے مشورے کو قبول نہیں کیا اور ہماری حکومت نے اپنے ہر بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔
انہوں نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے ہر طبقہ فکر نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے مہنگائی کا ایسا طوفان آئے گا جو عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے اور عام استعمال کی اشیاء پر ٹیکس لگا کر حکومت نے بہت بڑا ظلم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور ہم عوام کے حقوق کیلئے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کریں گے اور دونوں ایوانوں میں پوری اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے پانچ سالوں میں 85 فیصد اہداف پورے کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوری کی بقاء کیلئے تمام عدالتی فیصلے قبول کئے جبکہ میری برطرفی کے عدالتی فیصلہ کے بعد راجہ پرویز اشرف کے موقف نے ثابت کیا کہ صدر زرداری کے خلاف سوئس کیسز نہیں کھل سکتے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو کے ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔ ہم نے پہلے بھی مفاہمت کی پالیسی اپنائی اور سب کو ساتھ لے کر چلے اور اب پھر مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور ہم نے تحفظات کے باوجود نواز شریف کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور اپوزیشن میں بیٹھ کر اپنا تاریخی کردار ادا کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں سے سبق حاصل کرے گی۔ اپنے اغواء شدہ بیٹے کے حوالے سے سید یوسف رضا گیلانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی وہ بازیاب ہوجائے گا اور مجھے موجودہ حکومت کی طرف سے بھی یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ علی حیدر کے اغواء کاروں کو گرفتار کرکے اسے بازیاب کرایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.