چیچہ وطنی ،پٹرول پمپ مالکان کا مہنگے داموں پٹرول فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ، وفاقی بجٹ نے منظوری سے قبل ہی اپنا کام دکھانا شروع کردیا ، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس سے بھی پٹرول پمپ مالکان کی صحت پرکوئی اثر نہیں پڑا

اتوار 16 جون 2013 20:50

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16جون۔ 2013ء) چیچہ وطنی میں پٹرول پمپ مالکان بدستور مہنگے داموں پٹرول فروخت کررہے ہیں، وفاقی بجٹ نے منظوری سے قبل ہی اپنا کام دکھانا شروع کردیا ہے اورگاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے مالکان سے زبردستی جی ایس ٹی وصول کیا جارہا ہے، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس سے بھی پٹرول پمپ مالکان کی صحت پرکوئی اثر نہیں پڑا اور وہ دھڑلے کیساتھ مہنگے داموں پٹرول فروخت کرنے میں مصروف ہیں،وفاقی بجٹ سے قبل 100روپے کا97پوائنٹ پٹرول دیا جاتا تھا جواب96پوائنٹ دیاجارہا ہے،پٹرول پمپ مالکان کا موٴقف ہے کہ وہ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نرخ وصول کررہے ہیں اور سپریم کورٹ 18،جون کو جو بھی فیصلہ دیگی قبول کرینگے۔