جماعة الدعوہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لیپہ میں 3روزہ آئی سرجیکل کیمپ جاری ، پہلے دن 250مریضوں کا مفت طبی معائینہ‘11آپریشنز‘70مریضوں کو مفت عینکیں فراہم کی گئیں

ہفتہ 29 جون 2013 13:57

لیپہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 29جون 2013ء ) جماعة الدعوہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لیپہ میں تین روزہ آئی سرجیکل کیمپ جاری ۔پہلے دن 250مریضوں کا مفت طبی معائینہ۔11آپریشنز،جبکہ 70مریضوں کو مفت عینکیں فراہم کی گئیں ۔اہل علاقہ کا ڈاکٹرز کو خراج تحسین ۔تفصیلات کیمطابق جماعة الدعوہ فلاح انسانیت فاؤنڈین کے زیراہتمام لیپہ ویلی میں تین روز فری آئی سرجیکل کا کیمپ جاری ہے ۔

گزشتہ دو روز میں کیمپ لیپہ ہسپتال اور نوکوٹ کالج میں لگایا گیا ۔جبکہ کل آخری کیمپ چک مقام ڈسپنسری میں لگایا جائے گا۔پہلے دن کے کیمپ میں مجموعی طور پر 250مریضوں کا طبی معائینہ،11کامیاب آپریشنز جبکہ 70مریضوں کو مفت عینکیں فراہم کیں گئیں ۔جبکہ کیمپ میں فوجی جوانوں نے بھی چیک اپ کرایا۔

(جاری ہے)

فری آئی سرجیکل کیمپ ماہر آئی سرجن ڈاکٹر غلام عاجز کی زیر نگرانی جاری ہے ۔

جبکہ ان کے معاونین میں ڈاکٹر خالد،ڈاکٹر ناصر،عبدالحمید،ظفراقبال چیمہ،ودیگر شامل ہیں ۔فری آئی سرجیکل کیمپ کے انعقاد پر پوری لیپہ ویلی کے عوام خوش ہیں ۔عمائدین علاقہ کاکہنا ہے کہ ہزاروں کلومیٹر سفر کرکے بلندوبالا پہاڑوں میں گھری وادی لیپہ میں آئی سرجیکل کیمپ اہل علاقہ کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اگر 8،9گھنٹے کا سفر کرکے مظفرآباد بھی چلے جائیں تو اتنی عزت اور پیشہ وارانہ خدمات میسر نہیں آتیں ۔فیصل آباد سے ڈاکٹرز نے یہاں آکر حقیقت میں وادی پر احسان کیا ہے جس کے لیے وہ تہہ دل سے جماعة الدعوہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے شکر گزارہیں ۔