حکومت پٹرولیم مصنوعات ،ٹیکسوں کی مد میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے کی بجائے طاقتور طبقات سے قوم کا پیسہ وصول کرے‘ سید وسیم اختر ، روپے کی بے قدری آئی ایم ایف سے معاہدوں کا نتیجہ ہے‘ڈالر کی قیمت کو2008-9کی سطح پر لاکر ادائیگیوں کا توازن برقرار رکھاجائے‘ جماعت اسلامی
جمعرات 26 ستمبر 2013 15:46
(جاری ہے)
اقتصادی ماہرین خطرے کی گھنٹیاں بجارہے ہیں۔بحرانی کیفیت نے ہر شخص کو متاثر کیا ہے۔توانائی کے بحران اور امن و امان کی خراب صورتحال سے صنعتکار پریشان ہیں۔
رہی سہی کسر روپے کی گراوٹ نے پوری کردی ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ حکومت روپے کی قدر مستحکم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کوروکنے کے لئے گورنر سٹیٹ بنک کی جانب سے نوٹس لینے کا بیان کافی نہیں۔سخت حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ ڈالر کی قیمت دوبارہ 2008-9کی سطح پر آجائے اور بیرونی ادائیگیوں کاتوازن برقرار رہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان وسائل سے مالامال ملک ہے مگر بدقسمتی سے نہ کبھی حکمران اور نہ ہی کبھی بیوروکریسی ایسی ملی ہے جو حقیقی معنوں میں اس کو خوشحال بنانا چاہتی ہو۔جن ممالک نے اپنی کرنسی کو فروغ دیا آج ان کا دنیا میں ایک مقام ہے۔ایسا لگتا ہے کہ حکمران روپے کی بجائے ڈالر کو مضبوط کررہے ہیں جس کانقصان پوری قوم برداشت کررہی ہے۔صرف چند ماہ میں ہی ہماری ملکی معیشت دیوالیہ پن کی حدوں کو چھورہی ہے۔حکومت پاکستان پٹرولیم مصنوعات اور ٹیکسوں کی مد میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے کی بجائے طاقتور طبقات سے قوم کا پیسہ وصول کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.