وزیراعظم کا امریکا سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ، ڈرون حملوں سے فائدہ کی بجائے نقصان ہو رہا ہے،بھارت کے ساتھ تنازعات مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 27 ستمبر 2013 21:10

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2013ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا بھارت کے ساتھ تنازعات مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں، امریکا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ڈرون حملے بند کرے کیونکہ ڈرون حملے سے فائدہ کی بجائے نقصان ہو رہا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں مضبوط اور آزاد عدلیہ موجود ہے قوم کے امن و امان کے لئے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہمارے ملک میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے باتیں نہیں ، گڈ گورننس کی ضرورت ہوتی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ 1948 سے مسئلہ کشمیر حل طلب ہے ، پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کا حل مذاکرت سے کرنا چاہتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے امریکا سے ڈروں حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملوں سے فائدہ کی بجائے نقصان ہو رہا کیونکہ ڈرون حملوں میں ہزاروں معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت اور عالمی قوانیں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔