مقبوضہ علاقوں میں یہودی آبادکاری پر یورپی ممالک میں اسرائیلی سفیروں کی طلبی،اسرائیلی وزیراعظم کا اردن کا غیراعلانیہ دورہ،شاہ عبداللہ سے ملاقات میں فلسطین سے امن مذاکرات پر تبادلہ خیال
جمعہ 17 جنوری 2014 19:44
برسلز/عمان/لندن/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) مقبوضہ علاقوں میں یہودی آبادکاری کے تازہ منصوبوں پر یورپی یونین کے چند ممالک نے اپنے اپنے ملکوں میں تعینات اسرائیلی سفیروں کو طلب کر لیا ، ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں یہودی آبادکاری پر بین الاقوامی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ علاقوں میں آبادکاری سے امن عمل کو خطرات لاحق ہونے کے عالمی دعوے بے بنیاد ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ، فرانس اور اٹلی کی حکومتوں نے اسرائیل کو مطلع کیا کہ وہ اپنے ہاں تعینات اسرائیلی سفیروں کو طلب کر رہے ہیں۔
لندن میں برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں نئے مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے روشلم میں بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے اپنے سالانہ خطاب میں کہا کہ موجودہ آبادیوں میں نئی تعمیرات کا سلسلہ مذاکرات کے آغاز ہی سے ڈیل کا حصہ ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.