مسلم لیگ( ن) عوامی عدالت میں سرخرو ہے ‘چوہدری منظور احمد

پیر 27 جنوری 2014 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے نائب صدر چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) عوامی عدالت میں سرخرو ہے ‘ بلوچ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری عوامی مینڈیٹ حاصل کریگی۔ قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف کے پاس ایک ویژن موجود ہے جو کہ کسی اور پارٹی کے پاس نہیں۔ قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر کی مدبرانہ پالیسیوں کی بدولت آزادکشمیر میں جلد ن لیگ کا عوامی راج ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چوہدری منظور احمد نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر پلندری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے میرٹ پر ٹکٹ دے کر کارکنوں کے دل جیتے ہیں۔ عوام قائد پاکستان اور قائد کشمیر پر اعتماد کرتے ہیں ‘ ضمنی الیکشن میں بھی عوام ان پر اعتماد کرینگے ۔ بلوچ انتخاب مسلم لیگ ن کی جیت یقینی ہے۔ سردار فاروق طاہر ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جن کی عوام میں جڑیں مضبوط ہیں۔ مسلم لیگ ن بلوچ میں ناقابل تسخیر قوت ہے۔ چوہدری منظور نے مزید کہا کہ کارکنان بلوچ میں اپنے اپنے وارڈ کی سطح پر مہم تیز کریں جہاں ہماری ضرورت پڑی ضرور جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :