کوٹلی‘ مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق‘مالک مکان شدیدزخمی

منگل 28 جنوری 2014 13:54

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء)تھانہ پولیس ناڑ کی حدود میں مکان کی چھت گرنے کے باعث ماں‘ بیٹی اور بیٹا جاں بحق جبکہ والد شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل-تفصیلات کے مطابق گزشتہ نصف شب کوکجلانی کے مقام پر اظہر ولد رمضان کے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجہ میں اس میں زوجہ شازیہ اظہر‘ بیٹی بینش اور بیٹا اویس اظہر موقع پر جاں بحق جبکہ مالک مکان شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی منتقل-واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ملبے میں دبی لاشوں کو نکالا اور زخمیوں کو فلاحی اداروں کی ایمبولینس میں ہسپتال روانہ کیا جبکہ تھانہ پولس ناڑ کے اہلکار بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے-