کشمیری قوم کو دنیا کی کوئی طاقت غلام نہیں رکھ سکتی‘تاجران

بدھ 5 فروری 2014 14:00

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) کشمیری قوم کو دنیا کی کوئی طاقت غلام نہیں رکھ سکتی۔ کشمیری ایک نہ ایک دن آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں پر ظلم وستم گرفتاریاں تشدد جبر کے پہاڑ ڈھائے ہوئے ہے امریکہ یورپی ممالک اسلامی ممالک اقوام متحدہ کا ادارہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے پانچ فروری کا دن پوری پاکستانی قوم اور آزاد کشمیر کے عوام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور کشمیر ضرور آزاد ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجراں رجسٹرڈ میرپور جاوید گروپ کااجلاس محمدی پلازہ میں زیر صدارت صدر محمد پلازہ چوہدری عمران پانچ فروری کے حوالے سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے منعقد ہوا جس میں بطور مہمان خصوصی قائد ممتاز تاجر رہنما چوہدری جاوید اقبال، افتخار کھوکھر، چوہدری شوکت محمود نے بطور خاص شرکت کی جبکہ اجلاس میں چیئرمین قیصر جنجوعہ، نائب صدر چوہدری محمد شبیر، ڈپٹی چیف آرگنائزر وسابق سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس بابر شہزاد، سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس شیخ ناصر بشیر، مرکزی تاجر رہنما چوہدری ارشد حسین، نائب صدر چوہدری محمد نعیم دسوندی، باؤ افتخار، شیخ قیصر، شیخ غلام حسین، مدثر مشتاق، عادل شہزاد، چوہدری سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری ساجد رحیم قریشی، نائب صدر محمد مبین خان، ڈاکٹر طاہر امین، عاشق سلہریا، چوہدری عامر جبار، طارق پرویز، زبیر مرزا، شیخ بابر، مرزا شکیل، شاہد بٹ، توقیر شاہ، راجہ زاہد پرویز، شجاعت بٹ، احسن بٹ، مرزا حفیظ اور دیگر تاجر رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ کشمیری قوم کو دنیا کی کوئی طاقت بزور بندوق زیادہ دیر غلام بنا کر نہیں رکھ سکتی۔ بھارتی افواج نے کشمیریوں پر جو مظالم روا رکھے ہوئے ہیں وہ فوری طور پر بند کرے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق، حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے میرپور کی تاجر برادری کشمیریوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے صدر افتخار کھوکھر نے کہاکہ کشمیری کسی قیمت پر بھی بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔

بھارت کو چاہیے کہ وہ انہیں آزادی کی نعمت سے سرفراز کرے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں اخلاقی سفارتی ، جانی ومالی طور پر آزاد کشمیر کے عوام ان کے ساتھ ہیں مرکزی سیکرٹری جنرل شوکت محمود چوہدری نے کہا کہ میرپور کی تاجر برادری پانچ فروری ہر سال جوش وخروش روایتی طور پر انسانی زنجیر منگلا پل پر بنا کر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے آج تاجر برادری اجلاس منعقد کر کے کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم ان کے جذبہ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں تحریک آزادی کشمیر کے لئے جو کشمیری بھائی قربانی پیش کر رہے ہیں ان پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں پانچ فروری کے دن جس طرح پورے ملک پاکستان وآزاد کشمیر اور بیرونی ممالک میں کشمیری پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں میرپور کی تاجر برادری بھی مکمل طور پر ان کے ساتھ ہے۔

اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے میں اپنا بھرپور کردارادا کرے تاکہ کشمیر آزاد ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :