آج دنیا میں وہی اقوام ترقی کر رہی ہیں جن کی ترجیحات میں معیاری تعلیم سرفہرست ہے‘چوہدری محمد طیب

جمعرات 6 فروری 2014 14:02

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) جوائنٹ کمشنر امور منگلا ڈیم چوہدری محمد طیب نے کہا ہے کہ آج دنیا میں وہی اقوام ترقی کر رہی ہیں جن کی ترجیحات میں معیاری تعلیم سرفہرست ہے بدقسمتی سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں آج تک معیاری تعلیم تو بہت دور کی بات ہے تعلیم ہی ہماری ترجیحات میں شامل نہیں رہی جس کا نقصان یہ ہوا ہے کہ آج سائنسی اور معاشی ترقی کی دوڑ میں ہمارا ملک دنیا میں بہت پیچھے ہے مجھے خوشی ہے کہ ان تمام افسوسناک حالات کے باوجود دی گائیڈنس ہاؤس سکول اینڈ کالج سسٹم جیسے معیاری ادارے آزاد کشمیر میں کام کر رہے ہیں جو بچوں اور نوجوانوں کو نہ صرف زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں بلکہ بہتر انداز میں سوچنے اور کام کرنے کے مواقع بھی فراہم کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے دی گارڈنس ہاؤس سکول اینڈ کالج سسٹم کے سالانہ ٹیلنٹ شو اور ایوارڈز 2014 ء کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے چیئر پرسن دی گائیڈنس ہاؤس اینڈ دیا ویلفیئر فاؤنڈیشن مسز غزالہ خان، سابق صدر آزاد کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز خالد رفیق، سینئر صحافی کالم نگار وٹی ریڈیو اینکر جنیدانصاری انفارمیشن سیکرٹری دیا ویلفیئر فاؤنڈیشن ،کیمبرج برطانیہ کے ٹیچر ٹرینر پروفیسر محمد نواز ، پرنسپل مسز صباء خان، کیمبرج کوآرڈینیٹر پروفیسر محمد عاصم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں ضلع بھر سے بچوں کے والدین اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر پرسن دی گائیڈنس ہاؤس اینڈ دیا ویلفیئر فاؤنڈیشن مسز غزالہ خان نے کہا کہ ہم نے آج سے چند سال قبل یہ خواب دیکھا تھا کہ آزاد کشمیر میں اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے لوگوں کی انتہائی کم یا درمیانی آمدن کو مد نظر رکھتے ہوئے دنیا کی معیاری ترین تعلیم کو عوام تک پہنچائیں گے آج اللہ کے فضل وکرم سے ہمارا یہ خواب پورا ہوچکا ہے آج میرپور کی سرزمین پر دی گائیڈنس ہاؤس سکول اینڈ کالج سسٹم ایک ایسا ادارہ بن چکا ہے کہ جو نہ صرف بچوں کو معیاری تعلیم مہیا کر رہا ہے بلکہ اساتذہ کوکیمبرج ٹریننگ فراہم کرنے والا آزاد کشمیر کاواحدادارہ بن چکا ہے مسز غزالہ خان نے کہا کہ میں اپنی پوری ٹیم، میرپور کے انتہائی سنجیدہ اورذمہ دار میڈیا اور والدین کی شکر گزارہوں کہ وہ ہماری رہنمائی کے لئے اپنی آراء سے ہمیں مستفید کرتے رہتے ہیں اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سیکرٹری نشرواشاعت ٹی وی ریڈیو اینکر وسینئر صحافی جنیدانصاری نے کہا کہ اسوقت دیا ویلفیئرسکول جو گائیڈنس ہاؤس ہی کے وسائل سے چل رہا ہے اس سکول میں80 بچے اور بچیاں مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں کوڑا کرکٹ چننے والے بچوں کو مفت پک اینڈڈراپ، کتابیں، یونیفارم اور تعلیم مہیا کرنے کے لئے مسز غزالہ خان تمام اخراجات خودبرداشت کر رہی ہیں یہاں پر معاشرے کو سمجھنا ہو گا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ پی ایچ ڈی سکالرز پیدا کرنے والے ادارے ابراہیم جمال انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری کراچی کے بانی پروفیسرڈاکٹر سلیم الزمان صدیقی کو قرشی دواخانہ کے مالک اور پاکستانی قوم کے محسن پروفیسر حکیم اجمل خان نے سپانسر کرتے ہوئے انہیں جرمنی سے پی ایچ ڈی کروایا تھا اور آج اسی ادارے میں جرمنی سے پی ایچ ڈی کرنے کے لئے سینکڑوں طالب علم آتے ہیں پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی انقلاب برپا کرنے والے ماہر تعلیم کا تعلق بھی اسی ادارے کے ساتھ ہے اور دنیا انہیں ڈاکٹر عطاء الرحمن کے نام سے جانتی ہے جنید انصاری نے کہا کہ اگر ہرانسان نیک نیتی سے اپنے حصے کا کام کر دے اور اپنے حصے کا دیا جلادے اور شمع روشن کر دے تو جہالت کے تمام اندھیرے دورہوسکتے ہیں مجھے امید ہے کہ کشمیری مخیر حضرات اور تارکین وطن دیا ویلفیئر فاؤنڈیشن کی مدد کرنے کے لئے سامنے آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :