پی ایس ایف سردار فہیم اختر ربانی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،سردار نوید آزاد

منگل 11 فروری 2014 14:31

بلوچ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) پی ایس ایف سردار فہیم اختر ربانی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،سیٹ جیت کر پی پی پی کو تحفے میں دیں گے،پی پی پی بلوچ میں نا قابل تسخیر ہے ،اس بات کا تمام جماعتوں کو پتہ ہے پی پی پی کے قلعے کو فتح کرنا دیوانے کا خواب ہے،مرکزی قیادت نے سردار فہیم اختر ربانی کو ٹکٹ دے کر ربانی خاندان کی وفاداریوں کا صلہ دیا ہے سردار فہیم ربانی نوجوان ہیں اورحلقے کی ہی نہیں بلکہ پورے آزاد کشمیر کی نوجوان قیادت کی نظر یں ان پر ہیں،ان خیالات کا اظہار پی ایس ایف جامعہ کشمیر کے چیئر مین سردار نوید آزاد نے پی ایس کے نوجوانوں سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں حلقہ بلوچ سے تعلق رکھنے والے طلبہ جو مظفرآباد میں زیر تعلیم ہیں نے شرکت کی،اجلاس خطاب کرتے ہوئے سردار نوید آزاد نے کہا 12 فروری کے بعد پی ایس ایف جامعہ کشمیر کا وفد سردار فہیم اختر ربانی کی الیکشن مہم چلانے روانہ ہو گا،پی ایس ایف حلقہ میں نوجوانوں کو قائل کرے گی کے وہ سردار فہیم کی حمایت کریں،پی پی پی حلقہ بلوچ سے بڑے مارج سے جیتے گی،سردار اختر بربانی ایک باشعور اور بڑے سیاسی لیڈر تھے جن کی کمی مدتوں پوری نہیں ہوگی،پیپلزپارٹی کی حلقہ بلوچ میں ایک تاریخ ہے اور ربانی خاندان نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو بلوچ کا مضبوت قلعہ بنائے رکھا،پی پی پی کے قلعے کو سر کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی،انھوں نے کہا کہ تمام جماعتیں ملکر بھی الیکشن لڑیں تب بھی پیپلزپارٹی کو ہرا نہیں سکتیں ،حلقہ بلوچ کی باغیور اور باشعور عوام پر سردار اختر ربانی مرحوم کا قرض ہے ،انھوں نے اپنی زندگی میں موت کو بھی کئی بار شکست دی ،اور سیاسی جماعتوں کو بھی،ان کی حیات کے وقت ہی الیکشن کی تیاریاں کرنے والے بے شعور اور چھچھورے لوگ ہیں جن کو اپنی موت یادنہیں آتی یوں تو وہ کئی بار سیاسی موت مرتے رہے ہیں لیکن اس بار آخری کیل نوجوان ٹھونکیں گے تاکہ تابوت ہمیشہ کے لیے بندہو جائے ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہں ہے جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ بہتر نمائندگی کر سکتے ہیں وہ ابھی تک اپنے پولنگ سٹیشن پرہار رہے ہیں تو وہ کیا خاک جیتیں گے عوام کے حقوق کی بات کرنے والے خود کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت امورکشمیر کی مداخلت انتہائی غیر ذمہ دار اور شرم والی بات ہے ،بلوچ کے عوام وزارت امور کشمیر کو جوتے کی نوک پر بھی نہیں رکھتے ،انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں پی ایس ایف بھرپور مہم چلاکرلینڈسلائیڈ وکٹری حاصل کرے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عابد ،قندیل علی کاظمی ،راجہ مسعود ،عتیق سدوزئی ،عابد ہاشمی ،محمد علی ،انعام الحق،اور دیگر نے کہا کہ پی ایس ایف ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلائے گی اور انشااللہ جیت ہمارامقدر ہے سردار اختر حسین ربانی مرحوم کے چھوڑے ہوے ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچیں گے ،انھو ں نے کہا کہ حلقہ کے اندر سردار عابد حسین عابد اور چوہدری الیاس جس طرح انتخابی مہم چلا رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے پارٹی قیادت ان کو مزیدذمہ داریاں سونپے تاکہ احسن طریقے سے معاملات چلائے جا سکیں -