امریکہ کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، وزیر اطلاعات پرویز رشید ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی عظیم قربانیوں کو تسلیم کیا جانا چاہئے ،صدر اوباما کی دعوت پر وزیراعظم نواز شریف کا دورہ امریکہ دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کا عکاس ہے ، ذرائع ابلاغ پاک امریکہ تعلقات میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، امریکی میڈیا وفد سے گفتگو
منگل 11 فروری 2014 22:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ امریکہ کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عظیم قربانیوں کو تسلیم کیا جانا چاہئے ،صدر اوباما کی دعوت پر وزیراعظم نواز شریف کا دورہ امریکہ دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کا عکاس ہے ، ذرائع ابلاغ پاک امریکہ تعلقات میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
وہ منگل کو یہاں آئی سی ایف جے کے زیراہتمام امریکی میڈیا وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے وفد کی قیادت آئی سی ایف جے کے پروگرام ڈائریکٹر بابر تیمور کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد و احترام کی بنیاد پر تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ صدر بارک اوباما کی دعوت پر وزیراعظم محمد نواز شریف کا حالیہ دورہ مشترکہ مفادات کو فروغ دینے کیلئے دونوں ممالک کی کمٹمنٹ کا اظہار ہے۔
پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کی انتہائی قدر کرتا ہے اور ان تعلقات کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جزو تصور کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے دونوں ممالک میں بہتر مفاہمت کیلئے ذرائع ابلاغ کے وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وفد نے پاکستان میں میڈیا کی آزادی کی تعریف کی اور ملک میں جمہوریت کے مزید فروغ کے خواہش کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.