مظفرآباد‘محکمہ برقیات کا رنجاٹہ ،خشکڑ ،طارق آباداور مضافاتی علاقوں میں گرینڈ آپریشن

جمعرات 13 فروری 2014 13:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء)محکمہ برقیات کا رنجاٹہ ،خشکڑ ،طارق آباداور مضافاتی علاقوں میں گرینڈ آپریشن ،متعدد غیر قانونی کنکشنز منقطع ،بجلی چوری کے مرتکب افراد کو بھاری جرمانے ،میٹرز بھی ضبط ،عوام کا خرا ج تحسین،تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او برقیات ہیڈ کوارٹر محسن میر کی قیادت میں میٹر سپروائزر ،میٹر ریڈر کی رپورٹ پر رنجاٹہ ،خشکڑ ،طارق آباد سمیت مضافاتی علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا ،اس دوران متعدد غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے گئے جبکہ بجلی چوروں کیخلاف جرمانے کرتے ہوئے متعدد میٹرز بھی ضبط کر لئے گئے ،دریں اثناء عوام علاقہ نے محکمہ برقیات کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔