آسٹریلیا میں گرمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

جمعرات 13 فروری 2014 13:57

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) آسٹریلیا میں گرمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جنگلات میں آگ لگ گئی۔آسٹریلیا کے جنوبی شہر ایڈیلیڈ میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا، سورج کے ساتھ جنگلات میں لگی آگ بھی شعلے بھڑکا ئے جس سے گرمی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ریاست وکٹوریا کے جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا، گرمی کی شدت نے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی پریشان کردیا ہے

متعلقہ عنوان :