تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں پی ٹی آئی کے عظیم الشان جلسہ نے مخالفین کے غبارے سے ہوا نکال دی ، راجہ نوید

جمعہ 14 فروری 2014 16:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف مظفرآباد کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ نوید مشتاق ، تحصیل صدر طارق عباس ڈار نے کہاہے کہ ریاستی دارالحکومت اورتحریک آزادی کے بیس کیمپ میں پی ٹی آئی کے عظیم الشان جلسہ نے مخالفین کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے اوریہ ثابت ہوچکاہے کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کے عوام کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے گزشتہ روزاخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قائدتحریک عمران خان کا فلسفہ آزادکشمیر کے کونے کونے میں پہنچ چکاہے اور یہ سونامی آزادکشمیر سے روایتی خاندانی اوروراثتی سیاست کو بہاکرلے جائیگا ، آزادخطہ میں موجودہ اورسابقہ حکمرانوں نے اپنی سیاست کوصرف عوام کے استحصال کے لئے استعمال کیاعوام کااستحصال کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ تحریک انصاف کے جلسے میں حلقہ لچھراٹ سے آئی ایس ایف یوتھ ، خواتین ونگ اورپارٹی کارکنان نے جس جوش وجذبہ سے جلسہ میں شرکت کی وہ صدلائق تحسین ہے ضلع مظفرآباداورتحصیل مظفرآباد کے جملہ عہدیداران وکارکنان جلسہ کو کامیاب بنانے پرخراج تحسین کے مستحق ہیں ۔