میرپور میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ،محکمہ خوراک کے تمام ڈپوؤں پر وافر مقدار میں موجود ہے ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر

ہفتہ 15 فروری 2014 17:28

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے کہا ہے کہ ضلع میرپور میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ضلع میرپور میںآ ٹا محکمہ خوراک کے تمام ڈپوؤں پر وافر مقدار میں موجود ہے محکمہ کے منظور شدہ ڈیلر آٹا ڈپو سے لے جا کر عام شہری تک پہنچا رہے ہیں کس بھی جگہ آٹے کی کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ آٹاضلع میرپور میں وافر مقدار میں موجود ہے اور نہ ہی آٹا ضلع میرپور سے باہر سمگل ہو رہا ہے کیونکہ عرصہ دراز سے دفعہ 144 نافذ العمل ہے یہ کہنا کہ ضلع میرپور میں آٹا نا پید ہو چکا ہے سراسر غلط پروپیگنڈا ہے چند بے وقوف عناصر بلاوجہ خبریں پھیلا رہے ہیں اس وقت آٹا منگلا، میرپور جاتلاں، اسلام گڑھ، چکسواری، ڈڈیال تمام جگہوں پر موجود ہے اور اس کی ترسیل صاف اور شفاف طریقے سے جاری ہے کہیں بھی کوئی کمی واقع نہیں چند اخبارات میں خبریں شائع ہو رہی ہیں کہ آٹے کی میرپور میں قلت ہو گئی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی آٹا اور گندم ضلع میرپور سے باہر جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 نافذ کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے آٹا اور گندم ضلع سے باہر کسی صورت نہیں جا سکتا محکمہ خوراک اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے عوام تک آٹا وافر مقدار میں پہنچا رہا ہے۔