قرآن انسانیت کو عزت ،عروج ،طاقت ،نجات اور رب کی رضا دلانا ہے ،عبدالرشید ترابی

پیر 17 فروری 2014 13:39

کوٹلی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ قرآن وسنت کانظام ہی انسانیت کو عزت ،عروج ،طاقت ،نجات اور رب کی رضادلاتاہے،مسلمانوں نے اسلامی نظام سے ظلم کیا جس کی وجہ سے آج وہ مسائل کا شکا رہیں اور اغیار نے ان کی باگیں اپنے ہاتھ میں لے لی ہیں،57اسلامی ممالک کے حکمران اغیار کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں،اغیار مسلمانوں کے وسائل پر عیاشی کررہے ہیں اور مسلمان ان کے غلام بن گئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی کوٹلی شہر کے زیراہتمام سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس کی صدارت امیر ضلع عبدالحمید چوھدری نے کانفرنس سے پروفیسر باغ حسین ،عبدالروف بٹ،منو ر ہاشمی زاہد حسن سے دیگر قائدین نے خطاب کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بنی ﷺ کا مشن انسانوں کو انسانو ں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی میں دینا اور اسلام کو بطور نظام زندگی نافذ کرنا تھا ،اب اسلام کے قیام کی ذمہ داری امت پر ہے ،آج قرآن کا سب سے بڑا تقاضایہ ہے کہ اس کو نظام نافذ کیا جائے،اس کے نافذ کے لیے جدوجہد کی جائے،معاملات زندگی کو درست کیا جائے اللہ کی مخلوق کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جائے بھائی چارے کو فروغ دیا جائے،لوگوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی قلوب کو مسخر کر کے اسلامی انقلاب اور شیریعت کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے،عوام اسلامی پرچم کو لے کر انکلیں اور اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے نافذ کے لیے عملی اقدامات کریں۔