میرپور،وزیر ٹرانسپورٹ محمدطاہر کھوکھر کا چودھری نور حسین کی خدمات کو خراج عقیدت

منگل 18 فروری 2014 16:21

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء)وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر کا چودھری نور حسین کی خدمات کو خراج عقیدت۔ مرحوم آزادکشمیر کی سیاست کا ایک روشن باب تھے۔ تحریک آزادی کشمیر اور آزاد خطہ کی تعمیروترقی ، جمہوری روایات کے فروغ، مثبت اور تعمیری سیاست کے لیے چودھری نور حسین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز طاہر کھوکھر مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے اور بیرسٹر سلطان محمود سے اظہار تعزیت کیا۔ مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ موت کا ذائقہ ہر ذی نفس کو چکھنا ہے۔ چودھری نور حسین جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہو تی ہیں۔ یقینا بیرسٹر سلطان محمود اپنے والد کا مشن جاری رکھیں گے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کافی وقت بیرسٹر سلطان محمود اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گزارا اور ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت اور قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے بھی تعزیت کا پیغام پہنچایا۔