وزیراعظم نواز شریف مارچ میں کم آمدنی والے لوگوں کیلئے ہاوسنگ سکیم کا افتتاح کریں گے، ابتدائی طور پر اسلام آباد کراچی لاہو ر پشاور اور کوئٹہ میں یہ سکیم شروع کی جائے گی ‘ وزیر مملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس
منگل 18 فروری 2014 19:18
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) وزیر مملکت ہاوسنگ و ورکس بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف مارچ میں کم آمدنی والے لوگوں کے لیے ہاوسنگ سکیم کا افتتاح کریں گے ، ابتدائی طور پر اسلام آباد کراچی لاہو ر پشاور اور کوئٹہ میں یہ سکیم شروع کی جائے گی جس کے لیے اراضی حاصل کر لی گئی ہے بعد میں اس سکیم کا دائرہ کار دیگر شہروں تک پھیلا دیا جائے گا ، نیب سے چمبہ ہاوس خالی کرا کے اُس کی تزئین وآرائش کی جارہی ہے ۔
وہ منگل کے روز چمبہ ہاوس میں مختلف بلاکس کی تزئین وآرائش کے کام کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ چمبہ ہاوس بارہ سال بعد نیب سے خالی کروایا گیا ہے اور اس میں سینٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے بلاک نمبر ایک سے چا ر تک کو مکمل طور پر تیار کر دیا گیا ہے جب کے باقی بلاکوں کی بحالی کا م جاری ہے انھوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی عمارت ہے اور اسے اس کی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.