بلوچ کی سیٹ جیت کرنوازشریف کوتحفے میں دینگے،راجہ عقیل احمد خان

بدھ 19 فروری 2014 14:24

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء)مسلم لیگ ن تحصیل کھوئیرٹہ کے صدرراجہ عقیل احمدخان نے کہاہے کہ بلوچ کی سیٹ جیت کرنوازشریف کوتحفے میں دینگے،آزادکشمیرسپریم کورٹ نے پبلک سروس کمیشن کے خلاف تاریخی فیصلہ دے کرایک نئی تاریخ رقم کی ہے، چینی چوراورمجاوروں کاٹولہ جتنامرضی زورلگالے بلوچ کی نشست مسلم لیگ ن کے نامزدکردہ سردارفاروق طاہرہی جیتیں گے بلوچ کی غیورعوام مسلم لیگ ن کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے غیرریاستی جماعتوں کاراگ الاپنے والے پیپلزپارٹی کی گودمیں جابیٹھے ہیں مسلم کانفرنس پیپلزپارٹی کی Bٹیم کاکرداراداکررہی ہے سردارعتیق احمدخان بلوچ جاکرصرف اورصرف ن لیگ کے امیدوارکوہرانے کی کیمپئن کررہے ہیں سدہنوتی انتظامیہ یادرکھے کہ اگرانہوں نے دھاندلی کرنے کی کوئی کوشش کی توسابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان بغیرپنشن کے انہیں گھربھیج دینگے راجہ فاروق حیدرخان کشمیریوں کے حقیقی ترجمان ہیں وہ کشمیریوں کے دلوں کی دھڑکن ہیںآ زادکشمیرسپریم کورٹ نے پبلک سروس کمیشن کے خلاف تاریخی فیصلہ دے کرایک نئی تاریخ رقم کی ہے،مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کرلوگ آج جوق درجوق مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیںآ نے والادورمسلم لیگ ن کاہے پاکستان کی طرح آزادکشمیربھرمیں بھی بہت جلدمسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی مسلم لیگ ن حکومت میںآ کرعوام کی محرومیوں کاازالہ کرتے ہوئے میرٹ پرروزگارفراہم کریگی۔