مسلم کانفرنس کا کارکن ہونے پر فخر ہے کسی بھی طرح کی بولی کا اثر قبول نہیں کر سکتا ‘راجہ خورشید ایڈووکیٹ

بدھ 19 فروری 2014 14:24

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء)مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹری و پارلیمانی رہنما راجہ خورشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم کانفرنس کا کارکن ہونے پر فخر ہے کسی بھی طرح کی بولی کا اثر قبول نہیں کر سکتا -رکنا ، بکنا اور جھکنا میری سر شت میں شامل نہیں بولیوں پہ اپنے نظریات اور عقائد کی نیلامی کرنے والے اب آنے والی نسلوں کی نیلامی پرتلے ہوئے ہیں وادی بناہ کھوئی رٹہ جرات مند اور زندہ دلان کا حلقہ ہے جسے ہر گز نیلام گاہ نہیں بننے دیں گے اپنی وزارت بچانے کے لیے کل تک جو عثما ن عتیق کے تلوے چاٹ رہے تھے وہ آج سردار عتیق کو کانٹے دار نکیل ڈالنے کی بات کر رہے ہیں جنہیں سردار سکندر حیات خان اپنی وزارت عظمیٰ میں ملاقات کے لیے گھنٹوں انتظار گاہ میں بٹھائے رکھتے تھے مجاہد اول نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران آزاد کشمیر کی اہم وزارت لوکل گورنمنٹ سے نوازا ایسے محسن کشوں کی مجاہد اول ان کے خاندان اور مسلم کانفرنس کے خلاف ہرزہ سرائی عجیب بات ہے مسلم کانفرنس نہ صرف سیاسی جماعت بلکہ ایک تحریک کا نام ہے جس سے کشمیری قوم کی پہچان وابسطہ ہے اقتدار کا حصول کبھی بھی مسلم کانفرنس کا ماٹو نہ رہا ہے بلکہ ہمیشہ اقتدار مسلم کانفرنس کے پیچھے بھاگتا رہا اقتدار میں رہتے ہوئے مسلم کانفرنس نے آزاد خطہ کے لوگوں کی بلا تخصیص خدمت کی آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی اور ویژن کا سہرا مسلم کانفرنس کے سر رہا کشمیری قوم کی ترجمان ہونے کے باعث مسلم کانفرنس نے کشمیری عوام کے دلوں پر حکمرانی کی مسلم کانفرنس کے خلاف ہر دور میں سازشیں ہوتی رہیں جن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا پاکستان کے عظیم سیاستدان زوالفقار علی بھٹو مجاہد اول کو نکیل نہیں ڈال سکے تو یہ مستحارے سردار عتیق کو کیا نکیل ڈال سکیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹری و پارلیمانی رہنما راجہ خورشید ایڈووکیٹ نے مسلم کانفرنس ، مسلم یوتھ ونگ ، ایم ایس ایف کے مشترکہ نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت سینئر نائب صدر محمد عثمان قریشی ایڈووکیٹ نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری جنرل حلقہ کھوئی رٹہ راجہ اعجاز سلیم نے سر انجام دےئے اجلاس سے راجہ محمد الیاس ، راجہ صغیر خان ایڈووکیٹ ، راجہ ساجد علی، راجہ عدنا ن دانش ، داؤد خان ، ضمیر ایڈووکیٹ ، ظفرغازی ، جواد علی ایڈووکیٹ ، راجہ جمیل ، ماجد شفیع چوہدری، راجہ شاہنواز خان ، افتخار اعظم راجہ ، راجہ مبشر خان، راجہ رضوان ، راجہ نقیب اللہ ، فرخ نازک ، سید عدیل حسین شاہ ، عبدالقادر کسانہ و دیگر نے بھی خطاب کیا راجہ خورشید نے یوتھ ونگ کھوئی رٹہ کی کارگزاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یوتھ کی صلاحیت اور جذبہ پہ فخر ہے میں دعوے سے کہتا ہوں آپ کی جماعت سے لگن اور جوش و جذبہ کے سامنے غیر ریاستی جماعتو ں کے گروندے ریت کی دیوار ثابت ہونگے مسلم کانفرنس کے عہدے داران کو اعزاز ہے کہ ان کا تعلق ایک ایسی سیاسی جماعت سے جس کاکارکن ہونا فخر ہے جماعتی دستور ، آئین کے اندر رہتے ہوئے مسلم کانفرنس کے نظریات کی آبپاری کرتے ہوئے نہ صرف جماعت کی مضبوطی بلکہ بحیثیت کشمیری قوم کا کردار ادا کرتے ہوئے تاریخ کشمیر میں ایک نیا باب رقم کریں انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس سے بے وفائی کرنے والوں کے نام کشمیر کے میر جعفر اور میر صادق کے نام سے تاریخ کشمیر میں لکھے جائیں گے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کی فضاء کو قائم رکھیں مسلم کانفرنس کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے آزاد کشمیر میں سردار عتیق احمد خان کا کوئی نعم البدل نہیں ہے غیر ریاستی موسمی پرندے موسم بدلتے ہی اپنا آشیانہ چھوڑ دیں گے مستقبل مسلم کانفرنس کا ہے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ایک ہی تھالی کے بینگن ہیں جنہوں نے کشمیریوں کی قومی غیرت کو داؤ پر لگایا پیپلز پارٹی لوٹ گھسوٹ کے ایجنڈے پر حکومت کر رہی ہے قومی اداروں کے تقدس کو بری طرح پامال کیا جارہا ہے وادی بناہ کھوئی رٹہ کے اندر لوگوں سے ظلم و زیادتی کو برداشت نہیں کریں گے ۔