چودھری عبدالمجید کا دورہ کوٹلی،شوکت بٹ مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 19 فروری 2014 16:20

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء)آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے دورہ کوٹلی کے دوران جسٹس(ر)خواجہ افتخارحسین بٹ کے بھائی،صدرپریس کلب شاہنوازبٹ کے بہنوئی ،معروف بزنس مین شوکت بٹ مرحوم کے انتقال پران کی رہائش گاہ ہاؤسنگ میں جاکرفاتحہ خوانی کی اس موقع پر سنےئر وزیر چوہدری یسٰین ، وزیر تعلیم کالجز مطلوب انقلابی ، وزیر خوراک جاوید بڈھانوی ، مشیر حکومت الیاس چوہدری سمیت پارٹی رہنما بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔