افضل گروکوپھانسی دینا مکمل طورپرغلط تھا،فاروق عبداللہ

بدھ 19 فروری 2014 16:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء)مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلی عمر عبداللہ کے والد مرکزی وزیرفاروق عبداللہ نے کہاہے کہ افضل گروکو پھانسی پر لٹکانا پوری طرح غلط تھا،بھارتی حکومت نے افضل گروکوپھانسی دینے میں جلد بازی کامظاہرہ کیا،بھارتی پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہاکہ بھارتی حکومت نے افضل گروکو پھانسی پرلٹکانے سے قبل مقبوضہ کشمیر کی حکومت سے مشورہ نہیں کیاتھا،ان کا کہنا تھاکہ راجیو گاندھی قتل کیس کے تین مجرموں کو سزائے موت کی بجائے عمر قید دینے کا سپریم کورٹ کافیصلہ لائق تحسین ہے اورایساہی ہوناچاہیے،انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے افضل گروکی پھانسی میں جلد ی کی ،حالانکہ افضل گروکی پھانسی کو بھی عمر قید میں تبدیل کیاجاسکتاتھا۔