بھارت، امریکہ اور اسرائیل سمیت عالمی استعمار پاکستان میں امن نہیں چاہتے ‘ مولانا سمیع الحق،مذاکرات سے ہی ملک میں امن قائم ہو سکتا ہے،ملک کی سیکولر قوتیں اس کی مخالفت چھوڑ دیں‘ سربراہ جے یو آئی (س)
اتوار 23 فروری 2014 20:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) جمعیت علما اسلام (س)کے سربراہ اور طالبان کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ مذاکرات سے ہی ملک میں امن قائم ہو سکتا ہے،ملک کی سیکولر قوتیں اس کی مخالفت چھوڑ دیں،طالبان کیساتھ مذاکرات بہت ہی نازک امتحان ہے اور ہم پل صراط پر کھڑے ہیں۔اپنے ایک انٹر ویو میں سمیع الحق نے کہا کہ ملک میں جو آگ لگی ہوئی ہے اس میں آپریشن کی نہیں مذاکرات کی ضرورت ہے۔
بھارت، امریکہ اور اسرائیل سمیت عالمی استعمار پاکستان میں امن نہیں چاہتے اور یہی وجہ ہے کہ وہ طالبان کیساتھ مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں اس مرحلے پر صبرو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کے اس عمل کو آگے بڑھانا ہوگا کیونکہ مذاکرات سے ہی ملک میں امن قائم ہوسکتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مشرف کی غلط پالیسیوں کا ہم آج خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
اگر وہ نائن الیون کے بعد یو ٹرن نہ لیتے اور امریکی جنگ کا حصہ نہ بنتے تو آج ملک دہشتگردی کی اس آگ میں نہ جل رہا ہوتا۔ نائن الیون کے بعد امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف نام نہاد جنگ کا آغاز کیا اور مشرف نے اس پرائی جنگ کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔ اس ایک غلط فیصلے کی وجہ سے پاکستان کے درو دیوار دہشت گردی سے ہل گئے اور وطن عزیز خود تاریخ کی بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا شروع دن سے یہ موقف رہا کہ اس پرائی جنگ کا حصہ نہ بنا جائے لیکن مشرف سمیت پیپلز پارٹی کی حکومت نے بھی اپنی ان پالیسیوں کو نہیں بدلا۔ پارلیمنٹ کی قراردادوں کو نظرانداز کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج ہم انتہائی نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے طالبان کیساتھ مذاکرات کا آپشن استعمال کیا ہے۔ طالبان کیساتھ مذاکرات بہت ہی نازک امتحان ہے اور اس وقت ہم پل صراط پر کھڑے ہیں۔ ہم سیاسی و مذہبی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر خلوص نیت سے جدوجہد کر رہے ہیں اور ہمارا بنیادی مقصد یہی ہے کہ اس ملک میں امن قائم ہو اور اس کا واحد راستہ صرف اور صرف مذاکرات ہیں۔ امن کبھی جنگ کے ذریعے قائم ہوا ہے اور نہ ہی ہوسکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.