بلوچ شکست چوہدری مجید کو متاثرین منگلاڈیم کی بدعائیں لے ڈوبیں‘راجہ تسلیم انجم

منگل 25 فروری 2014 13:33

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء) صدر ینگ ایکشن فورم متاثرین منگلاڈیم راجہ تسلیم انجم نے کہاہے کہ بلوچ شکست چوہدری مجید کو متاثرین منگلاڈیم کی بدعائیں لے ڈوبیں ۔

(جاری ہے)

ڈڈیال سے لیکر میرپور تک جو سلوک متاثرین منگلاڈیم کے ساتھ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری مجید نے کیا ایسا سلوک شاید دوسری دنیا کے لوگ بھی نہیں کرتے متاثرین منگلاڈیم کے ساتھ پیکج کاوعدہ کیا اور درباروں کی قسمیں کھائیں اور بعد میں مکر گئے چوہدری مجید غریبوں اور کمزوروں کی بدعائیں آپ کو لے ڈوبیں اور دھاندلی سے جیتی ہوئی سیٹ بھی ہارنا اسی بات کا نتیجہ ہے راجہ تسلیم انجم نے مطالبہ کیا کہ فی الفور متاثرین کے لیے پیکج اور ذیلی کنبہ جات سمیت نیوسٹی کے رکے ہوئے تمام کام فل فور شروع کروائیں ورنہ غریب کی آواز آسمانوں تک جاتی ہے اور متاثرین کے ساتھ جھوٹے وعدے اور ہوائی اعلانات کرنے پر معافی مانگیں ۔