پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید کا الطاف حسین کیخلاف قرار متفقہ طور پر منظور کروانے کیلئے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے رابطہ،الطاف حسین کے خلاف قرارداد کی (ن)لیگ نے حمایت کر دی ہے مگر ہم اس قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کروانا چاہتے ہیں ‘ میڈیا سے گفتگو
جمعہ 28 فروری 2014 23:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار متفقہ طور پر منظور کروانے کیلئے (ق) لیگ ‘پیپلزپارٹی ‘جماعت اسلامی اور آزاد ار اکین اسمبلی سے رابطہ کر لیا ۔
(جاری ہے)
جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ ر میاں محمودالر شید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کا فوج سے اقتدار میں آنے کا مطالبہ پاکستان کے19کروڑ عوام اور جمہو ریت کی توہین ہے جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی اور جمہو ریت کیخلاف کوئی سازش کا میاب نہیں ہونے دی جائیگی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ملک میں جمہو ریت چاہتا ہے مگر ملک دشمنوں کے پیروکارملک پر آمر یت کے خوب دیکھ رہے ہیں جو کبھی بھی پورے نہیں ہو نگے ۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جانیوالی قرارداد کی (ن)لیگ نے حمایت کر دی ہے مگر ہم اس قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کروانا چاہتے ہیں جس کیلئے پیپلزپارٹی ‘(ق) لیگ ‘جماعت اسلامی اور آزاد راکین پنجاب اسمبلی سے بھی رابط کیا جا رہا ہے ۔امید ہے وہ بھی جمہو ریت اور قرار داد کا ساتھ دینگے ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.