کوٹلی ‘عالمی انٹرنیشنل سول ڈیفنس کے موقع پرشدیدبارش کے باوجود ریلی نکالی گئی

ہفتہ 1 مارچ 2014 15:09

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء)عالمی انٹرنیشنل سول ڈیفنس کے موقع پرشدیدبارش میںآ بشارچوک سے رضاکاروں نے ڈپٹی کمشنروکنٹرولرسول ڈیفنس چوہدری مختارحسین ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسول ڈیفنس سرداررفیق کی قیادت میں ریلی نکالی،جس میں سینکڑوں رضاکاروں نے شرکت کی جبکہ میونسپل کارپوریشن ھال میں ڈی سی چوہدری مختارحسین کی صدارت میں تقریب کاانعقادہواجس کے مہمان خصوصی مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری تھے منعقدہ تقریب سے مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری،ڈی سی چوہدری مختارحسین،چیف وارڈن وایڈمنسٹریٹرالیاس چوہدری،اے ڈی سول ڈیفنس سرداررفیق،ممتازدانشوربابرمحمودبیگ،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران رزاق آرائیں،صدرغیرجریدہ ملک عبدالقیوم،چیف انسپکٹرطارق محمود،ہیڈوارڈن ایوب صابری سمیت دیگرنے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمہمان خصوصی چوہدری الیاس،ایڈمنسٹریٹرالیاس چوہدری، الطاف گلہاروی،سرداررفیق ودیگرشخصیات نے رضاکاروں میں اسنادبھی تقسیم کیں۔مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری نے رضاکاروں کو10ہزارروپے نقدکیش پرائز دیااوراپنے خطاب میں کہاکہ سول ڈیفنس کی تنظیم عالمی سطح پرکام کررہی ہے ناگہانی وقدرتی آفات میں شہری دفاع کے رضاکاروں نے ہمیشہ انسانیت کوبچانے کے لیے نمایاں کرداراداکیاوطن عزیزمیں سیلاب اورزلزلہ کی تباہ کاریوں،دہشت گردی کے واقعات میں بھی شہری دفاع کے رضاکاروں نے مصیبت میں مبتلاشہریوں کوبچانے میں نمایاں کرداراداکیاانہوں نے کہاکہ شہری دفاع کے رضاکاروں کے لیے کوٹلی کے اندر شہریوں کی طرف سے رضاکارانہ طورپرفنڈزدیئے جانے چاہیے تاکہ شہری دفاع کے رضاکاروں کوبہترسہولیات فراہم کی جاسکیں انہوں نے کہاکہ شہری دفاع کے رضاکاروں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدسے تنظیم شہری دفاع کی بہتری کے لیے بات کرونگاانہوں نے رضاکاروں کوخراج تحسین پیش کیاجوبلامعاوضہ تنظیم شہری دفاع کے اندر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ڈپٹی کمشنرچوہدری مختارحسین نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اسلامی فریضہ ہے شہری دفاع کے اندر جورضاکار بلامعاوضہ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں وہ قابل احترام ہیں قدرت انہیں ان کے کام کاصلہ دے گی ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے آگے بڑھناچاہیے کوٹلی کے نوجوانوں کاجذبہ دیکھ کرخوشی ہوئی کہ وہ بلامعاوضہ شہری دفاع کے رضاکارہیں انہوں نے کہاکہ سرکاری سطح پررضاکاروں کوعزت واحترام فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سہولیات کے لیے اقدامات اٹھائے جائینگے اسسٹنٹ ڈائریکٹرشہری دفاع سرداررفیق نے کہاکہ پاکستان نے 1974میں بین الاقوامی شہری دفاع کی تنظیم نے ممبرشپ حاصل کی پاکستان وآزادکشمیرکے تمام اضلاع میں شہری دفاع کی تنظیم قائم ہے اورلاکھوں رضاکارشہری دفاع تنظیم کے ممبرہیں جوقدرتی وناگہانی آفات میں اپنی جان ہتھیلی پررکھ کربلامعاوضہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں کرداراداکررہے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹروچیف وارڈن چوہدری الیاس نے کہاکہ تنظیم شہری دفاع نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ مثالی کرداراداکیااورشہری دفاع کے رضاکاروں نے مصیبت کی گھڑی میں میدان میں نکل کرلوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنی زندگیاں داؤپرلگائیں۔