ڈپٹی کمشنرچوہدری مختارحسین کادھنہ پاورپراجیکٹ کادورہ،منصوبہ جون 2014تک ہرصورت مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 1 مارچ 2014 15:09

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) ڈپٹی کمشنرچوہدری مختارحسین کادھنہ پاورپراجیکٹ کادورہ،منصوبہ جون 2014تک ہرصورت مکمل کرنے کی ہدایت ، عدم تکمیل کی صورت میں قانونی کاروائی کاانتباع،انجینئرزکی ڈی سی کومنصوبہ بارے بریفنگ،ڈی سی نے کمپنی کوہدائت کی کہ 1.7میگاواٹ کاہائیڈرل جنریشن دھنہ کامنصوبہ جلد مکمل کیاجائے کمپنی منصوبہ کی تکمیل کے لیے 2بار ڈیڈ لائن دے چکی ہے مگرمنصوبہ کامکمل نہ کیاجاناافسوس ناک امرہے اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کمپنی کوہدائت کی کہ منصوبہ کوہرصورت جون2014تک مکمل کیاجائے تاکہ مقامی آبادی کوبجلی کی بہترسہولیات فراہم کی جاسکیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنرکاسہیورسپورٹس سٹیڈیم کابھی دورہ انہوں نے مقامی آبادی سے ملاقا ت میں کہاکہ راستہ کامعاملہ حل کردیاجائے گااورمتاثرین کومتبادل راستہ فراہم کیاجائے گانہوں نے نے سہیورسٹیڈیم جلدمکمل کرنے کی بھی ہدائت کی۔