کسان اپنے جانوروں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں‘وزیر زراعت

بدھ 5 مارچ 2014 17:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء)آزادکشمیر کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید باز ل علی نقوی نے کہا ہے کہ کسان اپنے جانوروں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں اس سلسلہ میں محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں کیساتھ تعاون کیا جائے تاکہ دودھ ،گوشت اور انڈوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے ‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کے ششماہی حفاظتی ٹیکہ جات مہم کا افتتاح کر تے ہوئے کیا ‘اس موقع پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد اشفاق خان کی قیادت میں ڈاکٹر اشفاق احمد قاضی ،ڈاکٹر ظہیر احمد ،ڈاکٹر خالد محمودمرزا پر مشتمل 4رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا جوکہ اس مہم کو مانیٹر کریں گے ‘وزیر حکومت نے کہا کہ لا ئیوسٹاک سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے اس شعبہ پر ترقی دیگر معاشی حوالے سے خود کو مضبوط کیا جا سکتا ہے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر اشفاق خان نے کہا کہ محکمہ ہر سال مارچ اپریل کے علاوہ اکتوبر نومبر میں حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم شروع کرتا ہے جس سے کسانوں کے جانور مستفید ہوتے ہیں اور جانوروں کی امراض کی روک تھام میں مدد ملتی ہے ۔