وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مسلم کانفرنس کے نظریات اُبھریں گے ‘ راجہ ولید عبداللہ

جمعرات 6 مارچ 2014 15:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء)وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مسلم کانفرنس کے نظریات اُبھریں گے ‘ آزادخطہ کے عوام کو وقت نے بتادیاکہ پی پی اورمسلم لیگ ن ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جن سے خطہ کی عوام کے تشخص کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی ‘ ان خیالات کااظہار مرکزی رہنماء ایم ایس ایف راجہ ولید عبداللہ نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وقت کاتقاضا ہے کہ لوگ مسلم کانفرنس کی چھتری تلے جمع ہوجائیں اوراپناتشخص براقراررکھیں ۔