حسن ابدال‘ بارش ہوتے ہی گندگی سے بھرے نالے اُبل پڑے

پیر 10 مارچ 2014 13:40

حسن ابدال ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) بارش ہوتے ہی گندگی سے بھرے نالے اُبل پڑے ۔اکثر مقامات پر شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ۔گندے نالوں کی گندگی سڑکوں اور گلیوں میں اُمڈ آئی ۔اِسلام شہید روڈ پر بہنے والا گندا نالہ بھی بپھر گیا ۔راہگیروں کو شدید دشواری کاسامنا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وقفے وقفے سے ہونے والی تیز بارش اور ژالہ باری نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن حسن ابدال کے عملہ صفائی کی جانب سے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کئے گئے بلند وبانگ دعوو،ں پر پانی پھیر دیا۔

(جاری ہے)

بارش ہوتے ہی گندگی اور غلاظت سے اٹے ہوئے نالے اُبل پڑے اور اِن میں جمع گندگی اور غلاظت سڑکوں اور گلیوں پر اُمڈ آئی ۔اِسلام شہید روڈ پر واٹر سپلائی کے قریب سے بہنے والا گندا نالہ بھی آپے سے باہر ہوگیا اورنالے کی گندگی اور شہر بھر کی غلاغت اِسلام شہید روڈ پر اُمڈ آئی اورنالے کا پانی دور دور تک پھیل گیا جس سے واٹر سپلائی چوک زیرِ آب آگیا ۔نالے کے پانی کے اِنتہائی تیز بھاو، کے باعث راہگیروں کا یہاں سے گزرنا محال ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :