کھوئی رٹہ کی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری محمد شبیر آہوں سسکیوں سے ساتھ سپرد خاک

پیر 10 مارچ 2014 13:55

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء)کھوئی رٹہ کی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری محمد شبیر آہوں سسکیوں سے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی وفات پر ہر آنکھ اشکبارتھی لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے سوگ میں مقامی دکانیں بند کر دی گئیں کاروبار زندگی معطل رہا نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت تفصیلات کے مطابق لبیک ویلفےئر ٹرسٹ کے چےئرمین یاسر حسین ترابی کے چچا چوہدری محمد شبیر کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی وفات پر ہر آنکھ اشک بار تھی لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے سوگ میں مقامی دکانیں بند کر دی گئیں کاروبار زندگی معطل رہا مرحوم کی نماز جنازہ میں مسلم لیگ(ن) ، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ، مسلم کانفرنس، انجمن طلباء اسلا م ، تحریک مہناج القرآن ، جماعت اہلسنت کے رہنماؤں، آزاد پریس کلب کے صحافیوں ، وکلاء ، پروفیسرز ، ٹیچر ز ، این جی اوز کے نمائندوں کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی بعد ازاں مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم خوش اخلاق ، ملن نثار اور ہمدرد انسان تھے ۔