سید علی گیلانی کی حالت میں بہتر ی آنے لگی ، دل خالصہ کا نیک تمناؤں کا اظہار

منگل 11 مارچ 2014 17:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء)مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی حالت میں بہتر ی آنے لگی موصولہ اطلاعات کے مطابق معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان کھورو نے گزشتہ روز سید علی گیلانی کا طبی معائنہ کیا اور انہیں ایکسرے اور چند ضروری ٹیسٹ کرانے کی صلح دی۔اطلاعات کے مطابق سید علی گیلانی کی چھاتی کی انفیکشن میں بہتری آرہی ہے ۔

ڈاکٹروں نے انہیں انتہائی احتیاط کرنے کی ہدایت کی ۔سید علی گیلانی کے فورم کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بزرگ رہنماء نے گزشتہ روز اخبارات کا مطالعہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے اوراان کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے کیلئے لوگوں کے دنیا بھر سے فون آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام نے سید علی گیلانی سے جس طرح والہانہ وابستگی کا اظہار کیا وہ اصل میں تحریک آزادی کے تئیں ان کی دلچسپی ہے اور یہ کافی اطمینان بخش ہے۔

دریں اثناء دل خالصہ نے سید علی گیلانی کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔دل خالصہ کے ترجمان کنور پال سنگھ نے امرتسر سے جاری ایک بیان میں گیلانی کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحت یاب ہوکو دوبارہ تحریک آزادی کی قیادت کریں گی۔انہوں نے کہا گیلانی جموں وکشمیر کی آزادی کی علامت ہیں اور پنچاب کے لوگ انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔