بھمبر میں پہلا عالمی معیار کا سپورٹس سٹیڈیم تیار، 3اپریل کو وزیرسپورٹس سلیم بٹ افتتاح کریں گے

بدھ 19 مارچ 2014 16:54

بھمبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء)بھمبر میں پہلا عالمی معیار کا سپورٹس سٹیڈیم تیار، 3اپریل کو وزیرسپورٹس سلیم بٹ افتتاح کریں گے، 3اپریل بھمبر کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع ہو گا، مختلف تعلیمی اداروں کی بچے پرفارم کریں گے، قومی ترانہ پڑھا جائے گا، تیاریاں زاور و شور سے جاری، شہریوں میں جوش وخروش، محکمہ سپورٹس اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ، 3اپریل کی تقریب کو تاریخی اور شایان شان بنانے کیلئے دن دگنی رات چگنی محنت وتیاری کررہا ہے۔

بھمبر میں پہلا عالمی معیار کا سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کروانا وزیر سپورٹس سلیم بٹ اور انکی ٹیم ومحکمہ کا شاندار کردار اور شاہکار کارنامہ ہے۔بھمبر بھر کھلاڑی اور کھیلوں کے شائقین بے چینی سے 3اپریل کے منتظر، محکمہ سپورٹس اور کرکٹ ایسوسی ایشن ، یوتھ کوآرڈینیٹرز حکام تیاریوں میں مشغول ،مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ،منتظمین کا کہنا ہے کہ3اپریل نہ صرف بھمبر بلکہ آزادکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع ہو گا۔

(جاری ہے)

بھمبر کے غیور و محب وطن عوام کھیلوں سے محبت کرتے ہیں اور3اپریل کو لاکھوں افراد بھمبر انٹرنیشنل سپورٹس سٹیڈیم میں جمع ہو ملکر کر قومی ترانہ پڑھنے کامظفرآباد کا بنا یا ورلڈ ریکاڈ توڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیری سرگرمیوں میں مقابلہ کرنا حوصلہ افزاء ہے اور بھمبر کے عوام مظفرآباد کے عوام کو چیلنج کرچکے ہیں کہ 3اپریل کو لاکھوں افراد بھمبر انٹرنیشنل سپورٹس سٹیڈیم میں جمع ہو ملکر کر قومی ترانہ پڑھنے کا نیا عالمی ریکارڈ قایم کریں گے۔