میرپور ‘ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور درختوں کی حفاظت اہم فریضہ‘پرنسپل مختار عباس

بدھ 19 مارچ 2014 16:54

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور درختوں کی حفاظت اہم فریضہ ہے ہمیں آنے والی نسلوں کو یہ پیغام دینا ہو گا کہ درخت لگا کر ہم زمین کا حسن دوبالہ کر سکتے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ شجر کاری مہم کے ذریعہ ملک بھر میں بڑی تعداد میں پودے لگائے ہیں تاکہ عوام اور خاص کر نوجوان اور قوم کے نونہالوں کو مثبت سرگرمی فراہم کی جا سکے الخدمت فاؤنڈیشن کے آرفن کیئرپروجیٹ کے تحت پورے ضلع میرپور میں شجر کارمہم شروع ہو گئی ہے میرپور کی شجرکاری مہم پلمنڈا کے مقام پر منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں آرفن بچوں نے حصہ لیا اور پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا اس موقع پر فیملی سپورٹ آفیسر آرفین کیئر پراجیکٹ ضلع میرپور وقاص مرزا اور انوویٹر سکول کے پرنسپل مختار عباس نے بچوں کو شجرکاری مہم کے بارے میں لیکچر دیا اور کہا کہ بچوں میں اس بات کا شعور اجاگر کرنے کے لیے اس طرح کی مہم وقت کی ضرورت تھی تاکہ پودوں کی اہمیت کے بارے میں قوم کے مستقبل تو معلوم ہو اس طرح جب وہ معاشرے کا حصہ بنے تو اس میں احساس ذمہ داری ہو۔