میرپور‘25,26 مارچ کو ریاض انٹرنیشنل ہسپتال میں دو روزہ فری سرجیکل آئی کیمپ منعقد ہوگا

بدھ 19 مارچ 2014 16:55

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء)25,26 مارچ کو ریاض انٹرنیشنل ہسپتال میں دو روزہ فری سرجیکل آئی کیمپ منعقد کر کے مخلوق انسانیت کی خدمت کرینگے اور غریب اور متوسط لوگ جن کوعلاج معالجے کے لیے مہنگائی کے اس دور میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں ان کے لیے فری سروس مہیا کر کے ان کی مشکلات میں کمی لائیں گے۔ تاکہ کوئی فرد وسائل نہ ہونے کی وجہ سے آنکھوں جیسی نعمتوں سے محروم نہ ہو۔

سفید موتیا کا بروقت آپریشن نہ ہو تو مریض جلد ہی اندھے پن کا شکار ہو جاتا ہے حکومت کو بھی بڑھتے ہوئے آنکھوں کے مرض کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں اس سے پہلے ہزاروں مریضوں کے فری آپریشن کیے جا چکے ہیں جس سے خطہ کشمیر اور پاکستان کے علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ مستفید ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر الخدمت فاؤنڈ یشن آزاد کشمیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریاض انٹرنیشنل ہسپتال ڈاکٹر ریاض احمد نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 25,26 مارچ کو ہونے والے آئی کیمپ کے انتظامات مکمل کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں تاکہ مریضوں کی خدمت میں کوئی کمی نہ ہو انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ منفرد اور جدید طبی سہولت سے آراستہ آپریشن تھیٹر اور دیگر طبی سہولتوں سے آراستہ ہو گا اس میں مریضوں سے ایک پائی بھی نہیں وصول کی جائے گی کیمپ کی تمام سروس بالکل فری ہونگی ڈاکٹر ریاض احمد نے اپیل کی کہ اپنے اردگرد سفید موتیا کے مرض میں مبتلا افراد کو 25,26 مارچ کو ریاض انٹرنیشنل ہسپتال میاں محمدروڈ پہنچا کر ان کی آنکھوں میں روشنی کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔