میرپور شہرمنی لند ن سٹی زبوں حالی اور بد حالی کا منہ بولتا ہے ‘راجہ خالد محمود

بدھ 19 مارچ 2014 16:55

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء) میرپور شہرمنی لند ن سٹی زبوں حالی اور بد حالی کا منہ بولتا ثبوت ہے- سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار شہر میں جگہ جگہ کھنڈرات سڑ کیں کسی قدیمی شہر کی داستان پیش کر رہی ہیں ساڈھے چار ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ادا کر نے والے تارکین وطن جو بیرونی ممالک سے بھی زر مبادلہ کی شکل میں ملکی معاشیت میں اپنا بھرپور کردارادا کرتے ہوئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر بڑے بڑے پرا جیکٹ پر زور دیا جاتا ہے جس کی مرکزی انجمن تاجران نے کئی بار تاعید بھی کی مگر سڑکوں کی بد حالی میں روز بزور بڑھتا ہوا اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے میرپور شہر میں ٹریفک سنگل لگائے گئیب تھے مگر اس وقت پورے شہر میں کوئی سرخ یا سبز بتی جلتی نظر نہیں آتی جس کی وجہ سے چار چار پولیس ملازم بھر تی کر کے قومی خزانے پر بوجھ سے سوا کچھ نہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجراں کے چیئر مین گور ننگ باڈی راجہ خالد محمود خان نے اپنے بیان میں کیا انہون نے کہا کہ حکام بالا جس شہر کو بر طانیہ کا درجہ دیتے ہیں کہ ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس شہر کی بہتری کیلئے فوری اقدمات کو یقینی بنایا جائے راجہ خالد محمود خان نے کہا کہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا اور نہ ہی اقتدار ہمیشہ ساتھ دیتا ہے جو وقت اللہ تعالیٰ نے عطا کیا ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کی فلاح بہبود کیلئے کام کر نے اشد ضرورت ہے ۔