اس جدید دور میں قرآنی تعلیمات بچوں کے لیے ضروری ہیں‘وزیر جنگلات

جمعرات 20 مارچ 2014 15:11

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء) وزیر جنگلات حکومت آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب نے کہ کہ اس جدید دور میں قرآنی تعلیمات بچوں کے لیے ضروری ہیں ہمیں یورپی کلچر چھوڑ کر اپنا کشمیری کلچر اپنا نا چاہیے ۔پرائم سکول میں بچوں کو آج کے دور کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے ۔میں پرائم سکول کے سٹاف سمیت ابرار سر اور تمام سٹا ف کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایک اچھا کلچر قائم کیا انہوں نے خیالات کا اظہار چہلہ بانڈی پرائم سکول کی سالانہ رزلٹ کے انعامات کی تقسیم کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہ ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ کہ یہ بڑا مشکل دور ہے جہاں قرآنی تعلیم کی سخت ضرورت ہے جس پر ہم مسلمان کا فرض بھی اور مجھے یہ دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی کہ پرائم سکول میں یہ سب کچھ دیا جا رہا ہے ۔بچوں کو نماز کی پابندی قرآن کی تعلیم کے علاوہ تربیتی باتیں سکھانا اس دور کا سب سے بڑا مشکل کا م ہے۔ پرائم پبلک ہائی سکول ایک اچھا ادارہ ہے۔ انہوں نے کہ کہ مجھے یہ اعزار حاصل ہے کہ میں گذشتہ سال ھبی حجان حقومی تھا اور اس سال بھی انہوں نے کہ کہ سکول اور بچوں ے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اور امداد کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :