سوئی گیس اہلیان بن خرماں کا حق ہے اعلیٰ حکام اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں‘راجہ زبیر احمد ایڈووکیٹ

منگل 25 مارچ 2014 16:07

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) ممبر آزاد جموں وکشمیر بار کونسل وراہنما مسلم لیگ ن راجہ زبیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سوئی گیس اہلیان بن خرماں کا حق ہے اعلیٰ حکام اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور بن خرماں سیکٹر میں سوئی گیس کی فراہمی کا فوری بندوبست کریں بن خرماں کے بسنے والے بھی میرپور کے شہری ہیں ان کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا میرپور کے لوگوں کا ہے بار بار ہڑتالوں ، احتجاجی مظاہروں پر مجبور نہ کیا ۔

حکومت وقت سنجیدگی سے اس معاملے کا حل نکالے ورنہ یہ احتجاجی مظاہرے کسی بھی وقت کسی ناخوشگوار واقعہ کا موجب بن سکتے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے اور ہڑتالیں کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ان کا مقصد صرف اعلیٰ حکام تک اپنی آواز پہنچانا ہوتا ہے آئے روز ہڑتالوں سے عوام کے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں اور لاکھوں روپے کا نقصان بھی ہو رہا ہے راجہ زبیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اہلیان بن خرماں اپنے جائز مطالبات کے حق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اب بار بار انہیں لالی پاپ نہ دیا جائے بلکہ ان کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے سوئی گیس کا معاملہ حل کیا جائے تاکہ اہلیان بن خرماں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے اور بن خرماں کے باسی سکھ کا سانس لے سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ضلع میرپور اہلیان بن خرماں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے دیرینہ مطالبہ سوئی گیس کی فراہمی تک ان کا ساتھ دینے کا اعلان کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :